• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرگوجرنوالہ کی ترقیاتی منصوبے30جون تک مکمل کرنےکی ہدایت

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ترقیاتی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ 30 جون تک ترقیاتی منصوبے ہر صورت مکمل کئے جائیں تاکہ آئندہ مالی سال کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جا سکے۔کمشنرکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں سپیشل ڈویلپمنٹ پیکیج‘ چیف منسٹر سپیشل پیکیج‘ وزیر اعظم پاکستان ترقیاتی پروگرام ‘ صو بائی اے ڈی پی‘ سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی تعمیرو مرمت‘ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی‘ خادم پنجاب روڈ پروگرام اور ڈویژن بھر کے میگا پراجیکٹس کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر سپیشل پیکیج پرساڑھے4کروڑ روپے جبکہ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام پر5ارب90کروڑ80لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے۔ کمشنر آفس میں اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ محمد عامر جان‘ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ گوجر انوالہ ڈویژن عبدالحمید قاسم اور ترقیاتی محکموں کے ڈویژنل سربراہان شریک تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے منسلک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ چیف منسٹر سپیشل پیکیج کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 194 منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ اسی طرح وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں 1536 منصوبوں پر4ارب 60کروڑ ر وپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں بتا یاگیاکہ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے دوسرے فیز کے تحت476 منصو بے مکمل کئے جائیں گے۔ بتایاگیا کہ سکولوں کی مخدوش عمارتوں کی مکمل تعمیر و مرمت کرنے کی 286 سکیمیں زیر تکمیل ہیں جبکہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی 1497 سکیمیں مکمل کرنے کے لئے 7کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے پیشرفت کی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ تمام اضلاع میں ان سڑ کوں کی تعمیر و مرمت پر90 فی صد تک تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے 
تازہ ترین