• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر ملکی تقدیر بدلنے کادن ہے،خرم دستگیرخان

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کادن ملکی تقدیر بدلنے کادن ہے ،وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دبائو مسترد کرکے قوم کو خود داری کی راہ پر چلنا سکھا یا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ایم پی اے توفیق احمد بٹ کی جانب سے منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایم پی ا ے تو فیق بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کی قیادت جرات اور غیرت کی علامت ہے ۔نواز شریف نے پاکستانی قوم کو عزت سے جینے کا درس دیا اور ایٹمی دھماکے کر نے کی پاداش میں جلا وطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ،اس موقع پر ایم این اے شازیہ سہیل میر ، میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ،پیر غلام فرید ،حاجی عبدالرئوف مغل ،چوہدری اخترعلی خاں سمیت پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ شرکاء کے لئے پر تکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین