• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں خوفناک آتشزدگی، بچہ جاں بحق،13 جھونپڑیاں خاکستر

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی ) جھگیاں میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجہ میں 13جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ نڑیاں گلی نمبر3میں جامع مسجد کے قریب واقع کچی جھونپڑیوں میں اتوار کی صبح آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے تیزی سے تمام جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ جمیل نامی تین سالہ بچہ آتشزدگی کے دوران جل کر کوئلہ بن گیا۔ جبکہ علاقے میں موجود 13سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود غریب لوگوں کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تاہم لکڑیوں کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایاجاسکا۔ آتشزدگی کے دوران زرماش ولد ملنگ خان، گل رسول ولد فاروق، صمد ولد فاروق، شیرغنی ولد نواب، نصیر ولد غفار، نور محمد ولد قیامت خان، سیّدرسول ولد فاروق، حاجی ولد لدونگ خان، محمد ولد عبدالجبار اور دیگرکی جھونپڑیاں اور سارا گھریلو سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دن دوبجے تک تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او غفورخان کے سوا کوئی بھی ذمہ دار موقع پر نہیں آیا۔
تازہ ترین