• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات‘انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں‘عامر چیمہ

سرگودھا،پل گیارہ (نامہ نگاران) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پنجاب پولیس ارکان اسمبلی کی ایما ء پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے اورپولیس افسران ارکان اسمبلی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ چک 102 جنوبی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔حلقہ کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور پولیس گردی کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔پولیس افسران حکومتی ارکان اسمبلی کے آلہ کار بننے کی بجائے ضلع میں امن و امان کے قیام اورجرائم کے خاتمہ پر توجہ دیں۔ اس موقع پر چوہدری نصیر احمد چیمہ، چوہدری اسلم راں، چوہدری عرفان وڑائچ، کوثر عباس ورک، چوہدری سفیان اسلم راں ودیگر افراد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین