• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی اشیا کی فراہمی کے دعوے بے بنیا دہیں‘شکیل سکندر

سرگودھا(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مر کزی سیکرٹر ی جنرل یوتھ ونگ وضلعی جنرل سیکرٹر ی ملک شکیل سکند رنے کہا ہے کہ رمضان المبار ک میں عوا م کو سستی اشیا ئے خوردنو ش کی فراہمی بے بنیا د دعوؤں کے سوا کچھ بھی نہیں کیونکہ رمضان بازاروں میں بنیا د ی اشیا ئے ضروریہ اوراشیا ئے خو رد نو ش کے نرخ عا م مارکیٹ سے ز یادہ ہیں بلکہ رمضان المبار ک میں اشیا ئے خورد نو ش کی کوالٹی بھی غیر معیاری ہے۔ لیگی حکومت عوام کو ہرممکن طریقہ سے پریشان کر نے پرتلی ہوئی ہے۔ رمضان بازاروں کی آڑ میں قومی وسائل کا ضیا ع لیگی حکو مت کی پہچا ن ہے۔ حکومت محض فوٹو سیشن کی بجا ئے رمضان بازاروں کے ذریعے عا م آدمی کو ریلیف کی فراہمی ممکن بنا ئے۔
تازہ ترین