• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹرٹرالی نےسٹرک کنارے کھڑے پھل فروش کوکچل دیا

فیصل آباد (کرائم رپورٹر، نمائندہ جنگ) ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک کنارے کھڑے پھل فروش کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سمندری روڈ منڈی موڑپرڈی ٹائپ کارہائشی 50سالہ محمود نے فروٹ کی ریڑھی لگائی ہوئی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گئی جس سےوہ موقع پر دم توڑگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی ٹائپ کالونی پولیس نےٹرالی قبضہ میں لےلی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کےحوالےکرکےمقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین