• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی پیپرز پر اسناد کی چھپوائی کیلئے تعلیمی بورڈز نے انوکھی شرط قبول کر لی

فیصل آباد( نمائندہ جنگ)فیصل آباد تعلیمی بورڈ سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز سے سکیورٹی پیپرز پر میٹرک و انٹر میڈیٹ کی اسناد کی چھپوائی کے معاہدہ کے حوالہ سے پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی طرف سے انوکھی شرط عائد کردی گئی ہے جس کو تعلیمی بورڈز نے من و عن قبول کر لیا ہے۔ عائد کردہ شرط کے مطابق اگر منظور کردہ ٹائم فریم میں اسناد کی تیاری ممکن نہ ہو سکی تو اس تاخیر کی صورت میں عائد 10 فیصد جرمانہ بھی تعلیمی بورڈز کو ادا کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز کے ساتھ پرنٹنگ و دیگر معاملات طے کرنے والی فرموں کو تاخیر کی صورت میں ادا کردہ رقم کا 10فیصد یا ایک ہزار روپے ماہانہ تاخیری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
تازہ ترین