• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازفنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازفنی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ،ائرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 727کو اتوارکی شام پونے چھ بجے جدہ روانہ ہوناتھا پروازمیں عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے مسافروں کی بڑی تعدادشامل تھی اسی دوران پروازکی روانگی میں تاخیرہوگئی اورکئی گھنٹے بعدمسافروں کوآگاہ کیا یا کہ جہازکی آج روانگی ممکن نہ ہے اس لئے جن مسافروں کی رہائش راولپنڈی ،اسلام آبادمیں ہے وہ اپنے گھروں کو چلے جائیں اوردوسرے شہروں کے مسافروں کے لئے ہوٹلوں میں قیام کابندوبست کیاگیا ادھرائرلائن کی انتظامیہ نے مسافروں کوآگاہ کیاکہ مذکورہ فلائٹ اب پیرکی صبح 9بجے روانہ ہوگی ۔
تازہ ترین