• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں ملازمتوں سے متعلق اشتہا را ت جلد شا ئع کئے جا ئیں گے، جا م مہتا ب

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ملازمتوں سے متعلق اشتہا را ت جلد ہی نما یا ں اخبا را ت میں شا ئع کئے جا ئیں گے اور بھر تی کو شفا ف رکھنے کے لئے ٹیسٹ لینے والے معرو ف ادا ر ے کی خدما ت حا صل کر نے کے لئے اخبا را ت میں اشتہا را ت دے دیئے گئے ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہوئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری تعلیم کا لجز پر ویز احمد سیہڑ اور سیکریٹری تعلیم اسکو لز عزیز عقیلی نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے کہا کہ ٹیسٹنگ ایجنسی کا نا م فا ئنل ہو تے ہی بھر تی کے عمل کو شرو ع کر دیا جا ئے گا اور اس عمل کو ہر سطح پر شفاف رکھا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم اسکو لز کو ہدایت کی کہ جن اسا تذہ کی تنخواہیں معمولی وجوہات کی بنا پر رکی ہو ئی ہیں ان کو ایک ہفتے کے اندر جا ر ی کر دی جا ئیں ۔اس مو قع پر سیکریٹری تعلیم اسکو لز نے بتا یا کہ اس سلسلے میں 80فیصد کا م مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اسا تذہ کی تنخواہیں جا ر ی کردی جا ئیں گی ۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ گھو سٹ اسا تذہ کی تنخواہیں کسی بھی صو ر ت جا ر ی نہ کی جا ئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جا ر ی تر قیا تی اسکیمو ں پر کا م 30جو ن سے قبل مکمل کر لیا جا ئے اور اسکو لز میں مو سم گرما کے دورا ن واش رو مز ،چا ر دیوا ر ی اور معمو لی مر مت کا کا م بھی مکمل کیا جا ئے تا کہ مو سم گرما کی تعطیلا ت کے بعد جب بچے اسکول آئیں تو انہیں کسی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔
تازہ ترین