• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں ملک کا بڑا رپورٹر بننا چاہتا ہوں۔
میں چاہتا ہوں کہ روز میرا نام اخبار میں چھپے،
روز میری خبر کے تذکرے ہوں۔‘‘
میں نے خواہش ظاہر کی۔
ڈوڈو نے میری ملاقات دو ہم شکل افراد سے کرائی۔
’’ان سے دوستی کر لو۔
یہ تمہیں روزانہ کہانیاں سنائیں گے۔
لیکن خیال رکھنا۔
ایک کی خبریں جھوٹی ہوں گی،
دوسرے کی سچی۔
درست چناؤ سے تم بڑے رپورٹر بن جاؤ گے۔
غلط انتخاب سے بد نام ہو جاؤ گے۔‘‘
ڈوڈو نے سمجھایا۔
’’یہ کون لوگ ہیں؟‘‘
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’ایک کا نام ذرائع ہے،
دوسرے کا ضمیر۔‘‘

تازہ ترین