• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی ٹی نے عبوری منافع کی تقسیم کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی ایسٹ مینجمنٹ کمپنی نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے اپنے زِیر انتظام تمام فنڈز کیلئے 30جون 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے عبوری منافع کی تقسیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان این آئی ٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ منعقدہ 22جون 2017میں منظوری کے بعد این آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔ این آئی ٹی کے زِیر انتظام اس وقت دس فنڈز ہیں جن کی مجموعی مالیت21 جون 2017ء کو تقریباً 111ارب روپے تھی۔این آئی یو ٹی فنڈNI(U)T: بورڈ نے 30جون 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے این آئی یو ٹی کے یونٹ ہولڈرز کو 4.50روپے فی یونٹ نقد عبوری ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گزشتہ برس 30 جون 2016ء کو 4.50 روپے فی یونٹ تھی۔ نقد ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کے لیے تقریباً 4.305 ارب روپے کی خطیر رقم یونٹ ہولڈرز میں تقسیم کی جائے گی۔این آئی (یو) ٹی فنڈ کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 21 جون2017 کو 83.18 ارب روپے رہی۔ این آئی ٹی اِسلامک ایکویٹی فنڈ:NIT-IEF بورڈ نے اس فنڈ کے لیے 30 جون 2017ء کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے 0.50روپے فی یونٹ عبوری منافع کی تقسیم کا اعلان کیا۔21 جون2017 کو اس فنڈ کی مجموعی مالیت تقریباً 4.65 ارب روپے رہی۔

تازہ ترین