• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد یوسف کے والد تاج دین پاکستان میں وفات پاگئے

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ)منہاج القرآن (آئرلینڈ) کے دیرینہ ساتھی اور تاحیات رفیق اور آئرلینڈ کی معروف شخصیت محمد یوسف (کارلو والے)کے والد گرامی تاج دین گزشتہ روز پاکستان میں انتقال کرگئے، تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقا و اراکین عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے تمام افراد نے محمد یوسف کے والد گرامی کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار و مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے، تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء اراکین وابستگان اور کمیونٹی کے تمام افراد محمد یوسف کے اس غم کے لمحات میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک اس ماہ مقدس کی رحمتوں اور برکت والی ساعتوں کے طفیل مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اظہار افسوس کرنے والوں میں علامہ محمد عدیل، رضوان احمد طور، حافظ محمد سعید، ڈاکٹر مدثر ثاقب، ڈاکٹر گلزاراحمد، پیرشیراز حسین قادری، سولیسٹر چوہدری عمران خورشید، مرزا رضوان، آصف رضا، سیدذیشان شاہ، محمد عتیق باجوہ، انڈس سپائس کے سیدامین شاہ، مدثر بھٹی، پیرغلام دستگیر، ڈاکٹر خالد کسانہ، عمارعلی، ثالث حسین، امتیاز خان اور دیگر افراد شامل تھے۔

تازہ ترین