• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ویکمب(پ ر)ہائی ویکمب میں نادرا کارڈزتقسیم کردیے گئے۔نادرق سرجری کے آرگنائزر عمران حسین، سابق میئر کونسلر ضیاء احمد، مسجد کمیٹی کے وائس چیئر مین چوہدری ساجد علی،سابق ڈپٹی میئر کونسلر مزمل حسین، کونسلر سعید،چوہدری طارق، کونسلر ماجد علی،حافظ خوش بخت الرحمٰن،سابق میئر چوہدری اللہ دتہ اور راجہ ظفر اقبال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نادرا کارڈ کے حوالے سے پیش آنے والی مشکل کو حل کردیا گیا۔ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے کارڈز سائلین کے گھروں کی بجائے ہائی کمیشن بھیج دیے گئےتھے۔رہنمائوں نے کہاکہ ہم ہائی کمشنر سید ابن عباس، ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور کمیونٹی ویلفیئر منسٹر ڈاکٹر حسن ربانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کے حل کی طرف فوری توجہ دی ۔

تازہ ترین