• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ارشاد الاسلام اولڈہم کا سالانہ جلسہ پیغام رمضان و قرآن آج ہو گا

اولڈہم (پ ر )ادارہ ارشاد الاسلام اولڈہم کا سالانہ جلسہ پیغام رمضان و قرآن آج ہو گا،حسب سابق افطاری سے پہلے تیس بچے اور بڑے رمضان کے اٹھائیس دنوں میں ختم قرآن کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، پھر اجتماعی دعا اور افطاری ہو گی، بعد ازاں تراویح کی دو جماعتوں میں پانچ حفاظ قرآن مولانا حافظ عادل فاروق، حافظ اسامہ ملک، حافظ محمد ہارون، حافظ مصطفیٰ عارف اور حافظ علی شمائل تیس پارے قرآن مجیدبیس رکعات تراویح میں سنا کر مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کریں گےجس کے بعد جلسہ پیغام رمضان و قرآن منعقد ہو گا جس سے جمعیت علمائے برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانامحمداکرم اوکاڑوی، سواداعظم اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبدالرشید اور مولانا عادل فاروق اردو اور انگریزی میں خطاب کریں گے۔ مولانا محمد شفیق، مفتی محمد تقی، مولانا محمد حامد خان، حافظ عمر فاروق خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام سحری تک جاری رہیگا اورآخر میں اجتماعی دعا ہو گی۔

تازہ ترین