• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے فیوچرز ایکسچینجز ریگولیشنز 2017ء جاری کردیئے

اسلام آباد  (اے پی پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیوچرز مارکیٹ ایکٹ 2016ءکے تحت فیوچرز ایکسچینجز (لائسنسنگ اینڈ آپریشن) ریگولیشنز 2017ءجاری کر دیئے۔ نئے ریگولیشنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ اور سرکاری گزٹ میں بھی شائع کر دیئے گئے ہیں۔ فیوچرز ایکسچینجز کے ضوابط میں ان ایکسچینجز کے ڈائریکٹرز، شراکت داروں، بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے لئے اہلیت کا معیار اور دفتری ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا ہے۔ ریگولیشنز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ترتیب دینے کے عمل اور ایس ای سی پی کی منظوری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف ریگولیٹری آفیسرکی تعیناتی اور دیگر امور کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ نئے ریگولیشنز میں فیوچرز ایکسچینج کی انتظامیہ کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایک رسک مینجمنٹ کمیٹی اور ایک چیف رسک آفیسر بھی تعینات کریں۔ نئے ریگولیشنز میں فیوچر ایکسچینج کے لئے ضروری مالیاتی وسائل اور کم از کم ادا شدہ سرمائے کی حد5کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے تاہم موجودہ فیوچرز ایکس چینجز کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ کم از کم ادا شدہ سرمایہ کی اس مجوزہ حد کو 3 سال کے عرصے میں پورا کریں۔

تازہ ترین