• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی اور سجل علی کی بولی وڈ فلم ’موم‘کا نیا ٹریلر منظرعام پر

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بلا آخربھارتی فلم اندسٹری میں انٹری دیدی ہے۔تھرل سے بھرپور بولی وڈ کی نئی آنے والی فلم’موم‘کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے ۔روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔ واضح رہے بولی وڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘تین مختلف زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو میں رواں سال7جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین