• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر کالونی کلب نےرمضان باکسنگ ایونٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک روزہ ایس ایس بی رمضان المبارک باکسنگ مقابلوں میںفقیر کالونی باکسنگ کلب نے 7گولڈ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ماڑی پور نیشنل باکسنگ کلب نے 4 گولڈ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔حتمی نتائج اس طرح ہیں۔34 کلو گرام میں فیروز رانا نے شایان ، 36کلو گرام میں شاہ رخ نے واجد ، 38 کلو گرام میں دودا نے مبشر ، 40 کلو گرام میں نعمان نے سلمان ، 42 کلو گرام میں عاقب نے مزمل ، 44 کلو گرام میں رحمان نے عزیر ، 46 کلو گرام میں شیراز نے وقار ، 48 کلو گرام میں تابش نے زوہیب ، 50 کلو گرام میں شفیع نے عبدالعزیز ، 52 کلو گرام میں نصیب نے شعیب ، 54 کلو گرام میں قیصر قلندر نے ارسلان کو 2-1 سے ہرادیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن راشد رئیس نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر سیکرٹری کراچی ویسٹ فدا حسین بلوچ، انٹرنیشنل باکسر محمد امین، لعل محمد حیات بھی موجود تھے۔ 

تازہ ترین