• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کو دھمکانا بند کیا جائے، وزیراعظم باعزت طور پر مستعفی ہوں،اسمبلی کو مدت پوری کرنے دیں، خورشیدشاہ

جیکب آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کودھمکانا بند کیا جائے نوازشریف اداروں پر بھی اثر انداز ہونے کی کو شش کر رہے ہیں اور اداروں کی تبا ہی کے ذمہ دار بن رہے ہیں،  وہ  جانتے ہیں پاناما کیس میں بچنے کیلئے ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ، نواز شریف  باعزت طور پر استعفیٰ دے کر نیا وزیراعظم لے آئیں،  قبل از وقت انتخابات کے بجائے اسمبلی کو مدت پوری کرنے دیں یہ نواز شریف کی پارٹی اور سیاست کیلئے بھی بہتر ہے۔ ، حکومت جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہےامید ہے کہ جے آئی ٹی انصاف پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وہ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے بڑے بھائی  میر فاروق خان جکھرانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جے آئی ٹی کو نہ صرف ایک سینیٹر بلکہ وفاقی حکومت میں بیٹھے وزراء نے بھی دھرتی تنگ کرنے اور بچوں کو نقصان دینے جیسے سنگین دھمکیاں دی ہیں لیکن ان دھمکیوں کا جے آئی ٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، جے آئی ٹی نےمنی   ٹریل کی تحقیقات کرنی ہے کہ پیسے  کیسے باہر گئے، جس کے متعلق پیش ہونے والے لوگوں کو دیئے گئے سوالات  کے جوابات بھی اطمینان بخش نہیں دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملنے والی دھمکیوں سے جے آئی ٹی متاثر نہیں ہوئی ہے لیکن فیصلہ تو پھر بھی سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

تازہ ترین