• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے دوران دالوں کی د رآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک کے عرصہ میں مجموعی طورپر 902.106ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2015-16کے اسی عرصہ میں یہ مالیت528.161ملین ڈالر تھی یوں دالوں کی درآمدات میں مجموعی طور پر71فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اعدادوشمار کے مطابق دالوں کی درآمدی حجم میں بھی تقریباً 44.35 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف مئی 2017میں دالوں کا درآمدی حجم 67.654ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیوستہ سال میں دالوں کا درآمدی حجم 43.108 ملین ڈالرز تھا۔

تازہ ترین