• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی،لکڑی کےگودام میں آگ سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں لکڑی کےگودام میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے لکڑی کا بنا سامان اور ایک گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی،تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی میں لکڑی کے  گودام میں اچانک بھڑکنےوالی  آگ نے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آتشزدگی کے باعث لکڑی کے سامان کے ساتھ گودام میں کھری ایک گاڑی بھی جل گئی ۔
تازہ ترین