• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:شہر و نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) انتظامیہ کی جانب سے شہر و نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گنجان آبادی والے علاقوں پرانا سکھر، شالیمار روڈ، ریجنٹ سنیما، والس روڈ، کوئنس روڈ، نیوپنڈ، بھوسہ لائن، مائکرو کالونی، نمائش چوک، جناح چوک، میانی روڈ، نصرت کالونی نمبر دو، تین، باغ حیات علی شاہ، غریب آباد سمیت دیگر میں سحر و افطار اور نماز تراویح میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہے کئی دن سے بجلی سپلائی معطل ہے وہاں کے مکین بھی اذیت ناک صورتحال کا شکار ہوگئے ہیں۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں بالخصوص خواتین کو عید کی تیاریوں میں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سیپکو انتظامیہ نے ظلم و زیادتی کی تمام حدیں عبور کرلی ہے، پورا رمضان المبارک سحر و افطار اور تراویح میں بھی بجلی بند رکھی گئی۔

تازہ ترین