• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود 30جون سے برطانیہ کا دورہ کریں گے

لندن(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے ساتھ جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک یورپ کی دعوت پر30جون سے4جولائی تک برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ آنے والے اراکین اسمبلی میں مس سحرش قمر، مس نسیمہ وانی، راجہ جاوید اقبال، چوہدری جاوید قادر شامل ہیں ان کے دورے کا آغاز اولڈہم سوک ہال میں میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر لوکل کونسلرز اور کمیونٹی لیڈرز کی سپورٹ سے ہو گاپہلا ایونٹ جمعہ 30جون گوسوک لینڈ راجڈیل روڈ اولڈہم میں ایجوکیشن کانفرنس سے ہوگا۔ جس میں شیڈو سیکریٹری آف سینٹ فار ایجوکیشن انجیلا رینر ایم پی اور دیگر ریجنل سیاستدان بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین