• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تنہا شخص بھی اپنے معاشرے کی کایا پلٹ سکتا ہے، اقبال سندھو

لندن (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اور مسلم لیگ (ن) وومن ونگ برطانیہ کی جنرل سیکرٹری حنا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتدار اعلیٰ پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ کو اپنے مفادات کے لیے پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جس طرح ہم دوسروں کی داخلی خودمختاری کی پاسداری کرتے ہیں اس طرح دوسرے بھی ہماری حاکمیت اعلیٰ کا تقدس ملحوظ خاطر رکھیں۔ پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف ماضی میں بیرونی دبائو میں آئے اور آئندہ آئیں گے۔ سعودیہ اور قطر کے درمیان تنائو میں پاکستان جانبداری کا مظاہرہ کرسکتا۔ پاکستان نے ہر دور میں اسلامی ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ وہ ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔ اقبال سندھو اور حنا ملک نے مزید کہا کہ ایک تنہا مگر باضمیر شخص بھی اپنے عزم و استقلال اور مصمم ارادوں سے معاشرے کی کایا پلٹ سکتا ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ مادر وطن کے بزرگ اور نوجوان کھڑے ہیں، عمران خان بلیم گیم سے منتخب وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلے باز اناڑی اور تیر انداز شکاری کسی قیمت پر شیروں کا راستہ نہیں روک سکتے۔ مائوں، بہنوں کی دعائوں سے ہماری قیادت کو پانامہ پیپرز والے معاملے میں کلین چٹ ملے گی اور آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرح ہم میں سے ہر کوئی اپنا اپنا تعمیری کردار ادا کرے تو پاکستان کو خوشبوں کا گلستان بنایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین