• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نئی دہلی میں 200ارب روپے کی لاگت سے نیا ایئرپورٹ تعمیرکریگا

Todays Print

نئی دہلی(رائٹرز)بھارت اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب چارسے پانچ سال میں ایک نیا ایئرپورٹ بنائے گا جس پر لاگت کا تخمینہ دوسوارب روپے یعنی تین ارب دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی  ہے ۔

یہ بات ہفتہ کو بھارتی حکومت کی جانب سے بتائی گئی ہے تاکہ فضائی مسافروں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے سے نمٹا جاسکے۔رائٹرزکے مطابق شہری ہوائی بازی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  نوئیڈا بین الاقوامی ایئرپورٹ کو مرحلہ وارتعمیر کیا جائے گا اورتوقع ہے کہ یہ آئندہ دس سے پندرہ برس میں سالانہ تین سے پانچ کروڑ مسافروں کو سہولت مہیاکرے گا۔

تازہ ترین