• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی یونیورسٹی ڈاکٹر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر فوزیہ قصوری کا ردعمل

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عمران خان جس طرح سے پیپلزپارٹی کے منحرفین کواپنی جماعت تحریک انصاف میں شامل کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں جعلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ان حالیہ تبدیلیوں پر اپنی خاموشی توڑنے کے لئےمجبور کردیا۔

تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے بابر اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا ’’وقت کے ساتھ تبدیلی اسے کہتے ہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ مضبوط احتسابی ادارے نہ ہونے کے باعث کرپٹ سیاستدانوں کا کچھ نہیں بگڑتا جیسا کہ وہ دوسری پارٹیوںمیں پناہ حاصل کرلیتے ہیں۔

جب ایک سینئر صحافی نے ٹوئیٹ کیا کہ بابر اعوان پی ایم ایل، جماعت اسلامی، ضیاء کے حامی، جونیجو لیگ، پیپلزپارٹی اور اب تحریک انصاف میں ہیں تو فوزیہ قصوری نے جواب دیا ’’دیکھیں وہ تمام تر تجربہ و دانش تحریک انصاف میں ساتھ لائے ہیں، ماشاء اللہ۔  

تازہ ترین