• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں،عالمی لیڈروں کی پاراچنار ، کوئٹہ حملوں کی مذمت

اسلام آباد،واشنگٹن، تہران (نیوز ایجنسیاں )  عالمی لیڈروں نے پاکستان میں دہشت گردی  کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگو تریس  نے پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انٹونیوگوتریس  کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ ”سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے شہر کوئٹہ اور پاراچنار میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا کا مطالبہ کیاہے۔سیکرٹری جنرل نے دونوں کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے افسوس اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا بھی اظہارکیا۔ امریکا اور ایران نے  بم دھماکوں کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام سے اظہار ہمدردی کیاہے،امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری  ایک بیان میں کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گرد حملوں میں معصوم شہریوں اور پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کی مذمت  کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خطرے کے قلع قمع  کیلئے پاکستان کی حکومت اور خطے کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے،ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور جنوبی ایشیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

تازہ ترین