• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی، وائلڈ لائف پارک اور سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ غازیخان( پ ر)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر کے ہمرا ہ سبزی منڈی کا دورہ کیا، اور وہاںمختلف اشیا  کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارچوک چورہٹہ اور ماڈل بازار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں کے سٹالزپر رکھی گئی اشیا  کے معیار اور اوزان کو چیک کیا  ،علاوہ ازیں ڈ ی سی  نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ   کادورہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پارک میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر  اللہ رکھا انجم نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا  دورہ کیا، انہوں نے معائنہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قیدیوں کوقواعد اور مینوئل کے مطابق کھانا، میڈیکل اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر  نےسوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ  میں مقیم پانچ خواتین  میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کہا   کہ معاشرے کی ستائی غریب و نادار خواتین کی دیکھ بھال ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین