• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعان حیدر کرار کی نماز عید الفطر کے اوقات

لاہور ( خبر نگار خصوصی)7بجےگورنمنٹ گرلز پبلک ہائی سکول بلاک واپڈا ٹائون لاہور نزد J-I مارکیٹ میں مولانا صادق عباس نماز عید پڑھائیں گے۔جامع مسجد امامیہ ریلوے ورکشاپس مغلپورہ میں نماز عیدالفطر ٹھیک ساڑھے سات بجے بااقتداء مولانا سید علی مہدی کاظمی ادا کی جائے گی۔مسجد و امام بارگاہ باب العلم نشاط کالونی لاہور کینٹ میں نماز عیدالفطر 07.45 بجے صبح مولانا سید مناظر حسین زیدی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔مسجد و امام بارگاہ فیصل ٹائون کوٹھا پنڈ لاہور میں نماز عیدالفطر 07.30 بجے ادا کی جائے گی۔ جعفر حسین امامت کروائیں گے۔ صبح 7:50مسجد و امام بار گاہ بیت الخزن سادات کالونی اقبال ٹائون لاہور میں با اقتدامولانا ناصر عباس جوئیہ ادا کی جائیکی۔
تازہ ترین