• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میٹرو بس سروس کے ملازمین عید پر تنخواہوں سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میٹرو بس سروس سے منسلک ملازمین کو عید کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ، رمضان المبارک کے آغاز پر ٹھیکیدار کمپنیوں نے اعلان کیا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو تنخواہوں کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا لیکن عید کے دن قریب آتے ہی ٹھیکیدار کمپنیوں نے منہ موڑ لیا ، بونس کی رقم تودورتنخواہیں بھی ادانہیں کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار ڈائیوکمپنی کے ڈرائیوروں کے وعدے کے برعکس تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔اس ضمن میں نام نہ بتانے کی شرط پرملازمین نے کہا کہ ٹھیکیدار کمپنیاں پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں،پنجاب حکومت سے اپیل ہے ملتان میٹرو بس سروس سے منسلک ملازمین کو تنخواہیں جاری کرائی جائیں ۔
تازہ ترین