• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگناہوں کو خون میں نہلانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں،اقبال ظفرجھگڑا

پشاور ( نیوز ڈیسک )گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گزشتہ شام سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں کرم ایجنسی کے صدرمقام پاراچنار میں طوری بازار میں بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی،گورنرزخمیوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو خون میں نہلانیولالے انسان کہلانے کے مستحق نہیں اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،گورنرنے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کوکیفرکردار تک پہنچایاجائیگا۔
تازہ ترین