• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرست اقتدار کیلئے پنجاب پرست بن گئے ‘ اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے چیئرمین احمد خان نے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار پرست سیاست دانوں نے پشتون افغان قوم کی ساکھ امن و امان ملی و قومی تشخص اور ننگ و ناموس داؤ پر لگا دی حصول اقتدار کیلئے قوم پرست پنجاب پرست اور مفاد پرست بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے قیام کے بعد سے دیگر قوموں نے کسی نہ کسی طرح ترقی کی منازل طے کی لیکن قوم اور مذہب پرستوں کے ہوس اقتدار نے پشتون افغان قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ پشتون افغان بھی مفاد پرست عناصر کو پہچان چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ا ن مفاد پرستوں کا کڑا محاسبہ کریں گے ۔
تازہ ترین