• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتیں ، شہری 7گاڑیوں ،4 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں ،4 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ سے شاہد کی گاڑی کرولا کارنمبرایل ای ڈی-2550،تھانہ نصیر آباد کے علاقہ سے عبدالغفار کی کرولاجی ایل آئی کارنمبراے بی یو-234،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سے صہیب کی کرولاکار نمبریووی -081،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے وقاص کی مہران کار نمبرایل زیڈایم -0722، تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑسے شکیل احمد کا ٹرک نمبراین ایچ آر-3195،تھانہ مری کے علاقہ سے شیخ محمد ساجد کی گاڑی ٹیوٹا پک اپ نمبر آئی ڈی ٹی-7902، تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹر جی 12 سے فضل الرحمان کی ییلوکیپ ٹیکسی نمبرایل ایکس سی -4923,تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے حسن عباس کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم-5960 اورتھانہ کینٹ کے علاقہ سے معیزاحمد بٹ کی موٹرسائیکل ہنڈا125 نمبرجی اے او-6996، تھانہ گوجرخان کے علاقہ سے طاہر مبین کی موٹرسائیکل ہنڈا125نمبرآرآئی آر-2525،چوری ہوگئی۔تھانہ سہالہ کو محمدعثمان نے بتایا کہ ماڈل ٹائون ہمک میں ان کے گھرسے نامعلوم چورنقدی ، امریکن ڈالر اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔عاصمہ شوکت نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ وہ جی سیون ون میں پیدل جارہی تھی کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔محمد جاوید نے تھانہ بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان میرے بیٹے آصف نواز کھوکھر کو گھر سے اغواء کرکے لے گئے پڑتال پر معلوم ہوا کہ اغواء کی واردات کے دوران ڈاکو لیپ ٹاپʼ آئی پیڈʼ چار موبائل فون اور نقدی بھی لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو سید محمد حیدر زیدی سکنہ محلہ نیوکٹاریاں نے بتایا کہ پیدل گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے احسن منظور نے مجھے کہا کہ جو ہے نکال دو ۔ میرے نہ نکالنے پر اس نے مجھے پسٹل کے بٹ مارے جس سے میں زخمی ہوگیااور وہ مجھ سے 15ہزار روپے اور ایک موبائل چھین کر فرار ہو گیا،تھانہ نیوٹاؤن کو فرحان احمد نے بتایا کہ جمعہ کی نماز پڑھ کر میں اور میرا پھوپھی زاد بھائی محمد وقاص صدیقی چوک میں ریڑھی سے فروٹ لینے کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان لڑکا پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے وقاص کے پاس آیا اور دھمکی دی کہ جو کچھ پاس ہے نکال دو جس پر وقاص نے پرس اس کو دے دیا ملزم نے وقاص کو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سے نیچے اتارا اور قتل کی نیت سے اس پر سیدھے فائرکئے جواسے چہرے اور گردن پر لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں دیگر 2 راہگیر محمد احسان اور کامران شدید زخمی ہو گئے جب کہ کہ ملزم موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ سول لائن کو مشتاق احمد چیمہ نے بتایا کہ میں سوزوکی میں سوارہوکرجارہاتھا کہ2 نامعلوم افرادنے میری جیب سے 56ہزارروپے چوری کرلئے ۔
تازہ ترین