• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت اللہ کے دشمنوں کا انجام ابرہہ جیسا ہوگا،علامہ لد ھیا نوی

اسلام آباد(نیوز ر پورٹر) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہا ہےکہ بیت اللہ پر حملہ کی کوشش افسوس ناک ہے ،حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اسلامی عسکری اتحاد بیت اللہ کے دشمنوں کے خلاف اتحاد تھا۔بیت اللہ کے تحفظ کے لیے اسلامی عسکری اتحادمیں پاکستان اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکارروائی کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ منورہ سے مرکز اہلسنت میں رہنماوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان بیت اللہ کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ،بیت اللہ کے دشمنوں کا انجام ابرہہ کی طرح ہوگا ،پاکستان کے اسلامی اتحاد میں شمولیت پر سیاسی واویلا کرنے والے بیت اللہ پرہونے والے مسلسل حملوں پر کیوں خاموش ہیں۔
تازہ ترین