• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں قیدی خاتون کے ہاں بچی کی ولادت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل اڈیالہ کے ہسپتال میں ایک قیدی خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں 9سی کے مقدمہ میں 3سال 8ماہ کی سزاکاٹنے والی پشاورکی رہائشی بیگم زوجہ فضل الرحمٰن نے ہفتہ کی سہ پہر جیل ہسپتال میں ایک بچی کوجنم دیا ۔مذکورہ قیدی خاتون 6ماہ قبل جیل منتقل کی گئی تھی۔ نومولودبچی کاوزن 4کلو200گرام بتایاجاتاہے جوانتہائی صحت مندبچی ہے۔ زچہ وبچہ دونوں بخیریت ہیں ۔جیل کی لیڈی ڈاکٹرنے زچہ وبچہ دونوں کامعائنہ کرنے کے بعدانہیں فٹ قراردیاہے۔
تازہ ترین