• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات،4ہزار اہلکارڈیوٹی دینگے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید الفطر کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات ، 4ہزارسے زائد پولیس افسر اوراہلکارڈیوٹی دینگے ۔ قومی رضا کار بھی پولیس کے معاون ہونگے ۔ون ویلنگ،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،شراب نوشی ، غل غپاڑہ ، خطرناک ڈرائیونگ اور سائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر سخت پابندی ہو گی۔ ون ویلنگ اورسائلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والوں کے ساتھ ساتھ شو رو شر اور ہلہ گلہ کرنے والوں کیخلاف موثرکارروائی ہو گی۔ شرپسندانہ طرز عمل اور غیر قانونی افعال کی ہرممکن حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلا نمبری موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہو گا ۔تفریح گاہوں ، پبلک مقامات اور بازاروں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عوام 055-9200638،39پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین