• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ سینکڑوں لوگ تہواروں میں دہشت گردی کی زد میں آ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خوشی کے مواقع پر کئی گھروں میں صف ماتم بچھ جاتا ہے اور بہت سے گھر اجڑ جاتے ہیں۔ عید کے موقع پر ہمیں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ہر فرد خوشیار رہے اور اپنے ارد گرد نظر رکھے اور مشکوک افراد کی پولیس کو اطلاع کرے تا کہ ہر شہری پُر امن طریقے سے اپنی پیاروں کیساتھ عید منا سکے۔ پاکستان کی عوام کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی اشتعال میں آئے بغیر اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہر انسانی جان کی حفاظت کریں اور خاص طور پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اقلیتوں کی جان و مال اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومت کو بھی چاہئے کہ عید کی نماز کے وقت سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے تا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو سکے۔
(عائشہ رخسار)
(ayesharukhsar@gmail.com)

 

.

تازہ ترین