• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے جہاں مسلمانوں کو اور بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، وہاں سال میں دو پٍُر مسرت تقریبات عیدالفطر اور عیدالاضحی سے بھی نوازا ہے۔ دونوں عیدیں ربِ ذوالجلال کی شان اور جلال کی مظہر ہیں۔ عید الفطر رمضان المبارک میں حاصل ہونے والی روحانی رفعتوں اور ملکوتی عظمتوں کے شکریے کا بہترین موقع ہے۔ مومن کیلئے اس سے بڑھ کر کیا نعمت ہو سکتی ہے کہ یہ دن انعام الٰہی حاصل کرنے کا دن ہے۔ اسلئے جتنی خوشی منائی جائے کم ہے۔ ملت اسلامیہ کے تہوار محض جسمانی یا مادی خوشیوں پر مبنی نہیں ہوتے بلکہ روح اور جسم کی لطافتوں کا حسین مرقع ہیں۔ مگر آج کل کے مسلمان اپنے تہواروں کے آداب سے ناآشنا، اِدھر اُدھر گھومنے اور فلم بینی میں وقت صرف کرتے ہیں۔ مسلمان اپنے مذہبی تہواروں کا احترام کریں حقیقی مسرت اور روحانی خوشیاں سمیٹنے کی کوشش کریں اور عید منانے کے آداب کو مدنظر رکھیں ۔
(متین رضا)
(mateenraza62@gmail.com)

 

.

تازہ ترین