• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، بی اے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامشورو(نامہ نگار) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو نے بی اے (پاس) پارٹ دوم کے سالانہ امتحانات 2016ء کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امتحانات میں کل 11 ہزار ایک سو 46 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 882 امیدوار فرسٹ کلاس، 8050 امیدوار سیکنڈ کلاس اور 403امیدوار تھرڈ کلاس میں کامیاب جبکہ 1149امیدواروں کو ناپاس قرار دیا گیا۔ 101 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہے اور 560 امیدواروں کے نتائج کن وجوہات کی بنا پر روک دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین