• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: ترقیاتی اسکیموں کے بلز کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیرپور(بیورو رپورٹ) کنٹریکٹرز آرگنائزیشن کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے بلز کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 35کروڑ روپے کے بلز ادا نہیں کئے گئے۔ ٹھیکیداروں کا الزام عید کے روز دھرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق خیرپور کنٹریکٹرز آرگنائزیشن کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے بلز کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کورٹ روڈ سے جلوس نکال کر پریس کلب پہنچے اور شدید نعرے لگائے۔ بعد ازاں تنظیم کے رہنماؤں شاہنواز ڈہوٹ ،منیر احمد شیخ ،حاجی عبدالخالق پھلپوٹو،الطاف حسین شیخ ،امتیاز وسان ،اشتیاق حسین چنہ ،غلام مصطفیٰ اور ہاشم کلہوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ترقیاتی اسکیموں کے کام مکمل کر چکے ہیں مختلف محکموں کے انجینئروں نے بلز بنا کر ڈپٹی کمشنر کو بھیجے لیکن وہ بلز ابھی ڈپٹی کمشنر کے پاس پڑےہیں عید سے پہلے ان کو مزدوروں اور دیگر افراد کو پیسے دینے تھے لیکن بلز کی ادائیگی نہ ہونے پر وہ لوگوں کو پیسے نہیں دے سکے ہیں جس کی وجہ سے کئی خاندان عید کی حقیقی خوشیاں نہیں منا سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے35کروڑ روپے کے بلز ہیں ان بلز کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ عید کے روز بلز کی ادائیگی نہ ہونے پر وہ دربار ہال روڈ پر دھرنا دیں گے۔دھرنے میں وہ تحریک چلانے کی حکمت عملی طے کریں گے اور بلز کی ادائیگی تک تحریک جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین