• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات ،گشت میں اضافہ

ڈگری( نامہ نگار)ڈگری سمیت ڈگری سب ڈویژن میں عید الفطر کے موقع پر نماز عید کے 101 سے زائد مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات ہو نگے۔ڈگری کے مدرسہ اشاعت القرآن یوسف آباد میں مولانا قاری محمود الحسن الخیری،جامع مسجد ڈگری شاہی بازار میں مولانا مجیب الرحمن نماز عید کی امامت کر ینگے۔علاوہ ازین ایس ایس پی کامران نواز پنجوتھا نے جنگ کو بتایا کہ عید کے موقع پر ضلع بھر میں انتہائی موثر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پورے ضلع میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔عید کی سیکورٹی ڈیوٹی پر 7 ایس ڈی پی او،14 انسپکٹر،30 سب انسپکٹر، 30 اسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک ہزار سے زائد کانسٹیبلز عید کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اہم مقامات شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس میں دن رات ڈیوٹی کے لئے مسلح پولیس لگائی گئی ہے۔ پیدل گشت۔موبائل گشت اور موٹرسائیکل گشت کو بڑھایا گیا ہے۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر بھی پولیس سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیگی۔

تازہ ترین