• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار ایکسپریس کی بوگی میں خرابی ،پانچ گھنٹے تک ریلوے ٹریفک معطل

نصرپور(نامہ نگار ) پالی جانی کے گاؤں مرید سوہو میں کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی آخری بوگی ٹرین کے ایکسل سے نکل گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ویل ٹوٹ گئے مگر الٹنے سے بچ گئی۔ حادثہ کے سبب 5 گھنٹے ریلوے ٹریفک معطل ہونے سے روزے دار مسافر سخت گرمی کی وجہ سے بے حال ہوگئے جبکہ بحالی کا کام سست ہونے پر ریلوے انتظامیہ کیجانب سے مسافروں کو کوئی سہولت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرہ لگائے گئے بعد ازاں 5 گھنٹے میں ٹریک بحال کرکے ٹرین روانہ کی گئی۔

تازہ ترین