• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، متاثرین کا احتجاج

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف بیوپاریوں کی شکایات پر پولیس کی بھارینفری نے آپریش کرکے ریڑھے اورچنگچی رکشہ والوں کو ہٹادیا اور سڑک کلیئر کرادی۔کارروائی کے بعد متاثرین نے پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کےبعد دھرنا دیا۔اس موقع پر مظاھرین نے شدید نعریبازی کی جبکہ نیاز شیخ،ممتاز جوکھیہ، زوھیب شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عید کے موقع پر بیروزگار کرنے سے بچانے کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے تین کو گرفتار کرکے تھانہ لے گئی۔بعد ازاں تینوں کو رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین