• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ( نامہ نگار) ڈھکوگوٹھ کے قریب حادثہ ویگن،منی ٹرک آپس میں ٹکراگئیں جبکہ موٹرسائیکل سواربھی زدمیں آگیادس افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمسافرمنی بس بیلہ سے کراچی کے جاتے ہوئے مزداٹرک سے ٹکراگئی جبکہ دونوں گاڑیوں کے تصادم کے دوران قریب ہی محوسفرموٹرسائیکل سواربھی زدمیں آگیا۔منی بس ڈرائیورشاہدولدمحمدامین سکنہ بیلہ ،حاکم علی ولدصاحب ڈنہ،شیرو ولدکریم بخش اوران کے بیٹے شعیب ولدشیروآچرہ سکنہ بیلہ، سکندرعلی ولدعبداللہ قاضی سکنہ بیلہ،موٹرسائیکل سوارمحمدانورولدغلام حسین انگاریہ سکنہ لاکھڑا، فیصل ولدعبدالطیف بلوچ اوران کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی جبکہ ریشمہ بنے کالی داس اورپریم چندولدگوندل شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپردیہی مرکزصحت وندرسے طبی امدادکے کراچی منتقل کردیاگیا۔ٹرک ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیاوندرنے پولیس ڈرائیورکی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

تازہ ترین