• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ممالک کے قطر سے مطالبات غیرقانونی ہیں: ایردوان

انقرہ (جنگ نیوز) ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے قطر میں ترک فوجی کیمپ کو ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار عرب ممالک کی جانب سے مطالبات کی لمبی فہرست جاری کرنا خلیجی ریاست کی خودمختاری پر غیرقانونی مداخلت ہے۔ترل صدر نے قطر کی حمایت میں اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ گستاخی کے مترادف ہے اور دوحا کی جانب سے اپنایا گیا موقف صحیح قدم ہے۔ایردوان نے نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد استبول میں ایک مسجد کے باہر اپنی گفتگو میں کہا کہ ʼہم قطر کی جانب سے 13 مطالبات کے حوالے سے اپنائے گئے رویے کی منظوری دیتے ہیں اور اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ʼ13 مطالبات کا یہ رویہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے کیونکہ آپ کسی بھی ملک کی خود مختاری پر حملہ یا مداخلت نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین