• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نوازاوراسحاق ڈارکی پیشی کی مصدقہ اطلاع نہیں،احمدنورانی

کراچی(ٹی وی رپورٹ) کیپٹن صفدر کی جے آئی ٹی پیشی کے حوالے سے دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی نے کہا کہ پانامہ پیپر ز میں نام مریم نواز کا آیا تھا لیکن مریم نواز کو ابھی تک طلب نہیں کیا گیا  جبکہ اس کیس میں کیپٹن صفدر کا تعلق نہیں تھا لیکن انہیں طلب کیا گیا، جے آئی ٹی میں نواز شریف فیملی سے  اور کون پیش ہوسکتا ہے کا جواب دیتے ہوئے احمد نورانی کا کہنا تھا کہ اب صرف اسحاق ڈار اور مریم نواز ہی بچ گئے ہیں ، اسحاق ڈار کو سمن جاری کیا گیا تھا لیکن وہ مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکے ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں کہ دونوں کو جے آئی ٹی بلایا جائے گا یا نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو حدیبیہ پیپرز مل معاملے پر اعترافی  بیان  دینے پر جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا  لیکن اسحاق ڈار کا اس بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بیان ان سے زبردستی لیا گیا تھا ، اس بیان کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئے تھی مگر فی الحال اس بارے میں کوئی تحقیقات نہیں ہوسکی۔پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے  ہوئے کہا کہ لاہو رقلندر کی ٹیم میری فیملی کی طرح ہے ہمیں ٹورنامنٹ میں اور  ٹورنامنٹ کے علاوہ بھی سپورٹ کرتے ہیں، لاہور قلندر کے کپتان نے برینڈن میکلم بھی نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار عامر رانا کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ملک میں سفاک دہشتگردی کی گئی رمضان المبار ک میں ہونے والی چھوٹی دہشتگردی بھی بڑی دہشتگردی میں تبدیل ہوجاتی ہے،  کالعدم تنظیمیں کا ایک ٹرینڈ ہے کہ وہ آخری عشرے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے کارروائیوں میں کافی گروپ ملوث ہیں لیکن ان گروپوں کا آپس میں اتحاد بھی ہے، ان گروپوں سے نمٹنے کیلئے ہمارے  قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں ایسا مربوط نظام تشکیل دے رہے ہیں کہ جس سے اس قسم کی کارروائیوں کو روکا جاسکے لیکن فی الحال ابھی تک کوئی ایسا نظام تشکیل نہیں دیا جاسکا ہے۔ کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت جان محمد اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کا اتحاد بن چکا ہے اور وہ ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ہزارہ کمیونٹی پر جو اٹیک ہوئے اس میں انڈیا کے کلبھوشن یادیو کے باعث ہوئے، محمد اچکزئی کا کہنا تھا کہ بیرونی عناصر پیسوں کی لالچ دے کر دہشتگردوں کی مدد کر رہے ہیں  جس کیلئے وہ خود کش حملہ آور ، ٹارگٹ ، پلاننگ فراہم کرتے ہیں، ان کا کہناتھا کہ ایک بیرونی اور اندرونی عناصر کا آپس  میں گٹھ جوڑ ہے اور اس کے بغیر ملک میں دہشتگردی نہیں ہوسکتی،ان کا مزید کہنا تھا کہ  دہشتگرد  تنظیم ’’را‘‘ اور این ڈی ایس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو اسپانسر کرتے ہیں اور ایک خود کش حملہ کرنے میں 35,40 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، مزید دہشتگردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، بارڈر کی نگرانی بھی سخت کردی ہے، اسی طرح ایران سے بھی اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔سربراہ کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے بازاروں میں خریداری کے رجحان کے حوالے سے بتایا کہ آٹھ خریداروں میں سے صرف دو خریدار ایسے ہیں جو خریداری کرتے ہیں باقی ونڈو شاپنگ کرتے نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال فروخت ہونے والے ڈھائی اور تین ہزار کے سوٹ کی فروخت  اس دفعہ دیکھنے میں نظر نہیں ا ٓئی جبکہ اس کے مقابلے میں سستے جوڑے ہزار ، پندرہ سو کے سوٹ پر خریداروں کارش نظر آیا ہے، عتیق میر نے بتایا کہ 2015میں مارکیٹ میں 70ارب کی سیل، 2016میں 50ارب روپے کی سیل جبکہ رواں سال اگر 40ارب روپے کی بھی خریداری ہوجائے تو بڑی بات سمجھی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تین سال سے حالات بہتر ہیں لیکن لوگوں کی قوت خرید کم ہے،مہنگائی کا سامنا ہے،روز مرہ کی اشیا ء  میں مہنگائی نےلوگوں کومارکیٹ سے دوررکھنےپرمجبور کیا ہوا ہے۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اپوزیشن پر امید ہے اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی کا کہنا تھا کہ سیاست میں زیادہ دارو مدار خواہشات پر ہوتا ہے،  پی پی پی اور تحریک انصاف جو بھی اس پارٹی میں ہوگا اس کی خواہش ہوگی کہ جلد سے جلد انتخابات ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر برے حالات بھی ہوئے نواز شریف کیلئے تو انہیں  نا اہل قرار دے دیا جائے لیکن الیکشن کرانا یا نہ کرانا وہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہی ہوگا، حفیظ اللہ نیاز ی کا کہنا تھا کہ الیکشن اگر ٹائم سے پہلے بھی ہوجائے تو تحریک انصاف الیکشن کیلئے تیار  نہیںہے ،اس کے اپنا انٹرا پارٹکی الیکشن عدالت میں چیلنج ہوچکے ہیںجبکہ  پیپلزپاررٹی کی تیاری بہتر ہے اور آئندہ الیکشن میں اس کی  پوزیشن اچھی ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایوان کی بات کی جائے تو وہاں سب اچھے کی آواز سنائی دیتی ہے۔بیورو چیف جیوملتان ملک شہادت کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے اوپر بیس سے زائد مقدمات  تھے لیکن صرف سات مقدمات ابھی چل رہے ہیں جس میں سے چھ میں ان کی ضمانت ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کیس کو الجھا دیا گیا ہے کبھی انہیں پکڑتے ہیں کبھی چھوڑتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جمشید دستی پر دائر مقدمہ میںاگر دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں تو انہیں عمر قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ملک شہادت نے کہا کہ جمشید دستی کیس میں تاثر یہ ہی سامنے آرہا ہے کہ یہ ایک سیاسی  اور انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس افسر کے قتل میں  ملوث مجید اچکزئی کی گرفتار میں تاخیر کے حوالے سے نمائندہ جیو سلمان اشرف کا کہنا تھا کہ اس کیس میں پہلے ٹھوس شواہد جمع کئے گئے جس کے باعث گرفتاری میں تاخیر سے عمل میں لائی گئی اور توجہ طلب بات یہ ہے کہ گرفتار ی کے بعد ایف آئی اے سیکشن میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ایف آئی آر میں  دفعہ 302,437اور دیگر دفعات شامل ہے جس کے تحت سزائے موت  اور دیگر سزائیں اس میں ضم ہوجائیں گی۔  

تازہ ترین