• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے دور کے برن سینٹرز مکمل کیے ہوتے تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں، شجاعت

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنماچوہدری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے    حکومتی نااہلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نالائق حکومت نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں ہمارے دور کے برن سینٹرز مکمل کیے ہوتے تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔ اس حادثہ کا دکھ درد متاثرہ خاندان ہی جانتے ہیں جن پر عید سے ایک روز پہلے قیامت گزر گئی، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ سے فون پر رابطہ کیا اور حادثہ کے بارے میں تفصیلات دریافت کرنے کے علاوہ متاثرین سے رابطہ میں رہنے اور ان سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین