• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکیسل میں کار نے راہگیروں کو کچل دیا، 6افراد ہسپتال منتقل

لندن(نیوز ڈیسک) ایمبولینس سینٹر کے مطابق نیوکیسل میں ایک سپورٹس سینٹر کے باہر ایک کار راہگیروں پر چڑھ جانے کے باعث 6افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ایک ترجمان کے مطابق تین بچوں اور تین بالغان کو علاج کے لئے رائل وکٹوریہ انفرمری میں انجریز کے علاج کیلئے گیا جس کے بارے میں پولیس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کا تعلق دہشت گردی سے متعلق نہیں تھا۔ واقعے کے سلسلے میںایک 42سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ حادثہ ویسٹ گیٹ کے بیرون علاقے میں پیش آیا۔ نارتھ ایسٹ ایمبولنس سروس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ واقعہ 9:14بجے صبح پیش آیا۔ ہم نے تین بچوں اور تین بالغان کو نیوکیسل میں رائل وکٹوریہ انفرمری پہنچایا۔ پولیس نے قبل ازیں پانچ افراد کو حادثہ پیش آنے کا بتایا تھا۔ نارتھمبریا پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار 25جون کو ویسٹ گیٹ سپورٹس سینٹر نیوکیسل اپان ٹائن پر پولیس کو رپورٹ ملی کہ ایک وہیکل نے راہگیروں کو کچل دیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوع پر 6ایمبولنسز سروسز، 2پیرامیڈک ریپڈ ریسپانس ٹیم ویکلز، ائر ایمبولنس، تین ایمبولنس افسران، چار ہیزارڈز ایریا ریسپانس ٹیم وہکلیز اور دوپیرا میڈک ٹراما کاریں جائے وقوع پر بھجوادیں ہیں۔

تازہ ترین