• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم منیر کی جانب سے عید ملن تقریب کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے سالانہ عید ملن تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں گورنر سندھ محمدزبیر،سراج قاسم تیلی،شمیم فرپو،سردار یاسین ملک،مجیدعزیز،تسنیم صدف، زبیر طفیل،اختیاربیگ،سمیع خان،سینیٹرعبدالحسیب خان، مناظراے ناصر،کیپٹن معیز خان، منیر سلطان، ناصر الدین شیخ،سلیم بکیا،حنیف گوہر،نقی باڑی،شرف الدین میمن،احمدشاہ، ایس ایم نصیر،ایس ایم جاوید، ایس ایم طارق،ایس ایم پرویز،،ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور دیگر تاجررہنما شریک ہوئے۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے بھی اپنی رہائشگاہ پر عید ملن تقریب منعقد کی۔ایس ایم منیر نے اپنے خیالات کا اظہار لرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو متاثر کرنے کیلئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جنہیں فوری کچلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان اور پولیس ورینجرز کے جوانوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں امن قائم کیا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے گزشتہ چند روز میں ملک میں ہونے والی دہشت گردی اورآئل ٹینکرزسے بہنے والے تیل کے حادثے میں ہلاکتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کی شہادت پر افسردہ ماحول میں عید الفطر سادگی کے ساتھ منائی۔ عید کے پہلے دن یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اپنے دیگر ساتھی رہنماؤں خالد تواب،ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل، سینیٹر عبد الحسیب خان، کاٹی کے صدر مسعود نقی، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، عبد السمیع خان، زبیرچھایا، احمدچنائے، شکیل ڈھینگڑا کے ہمراہ گورنر سندھ سے ملاقات کرکے عید کی مبارکباد پیش کی جبکہ یو بی جی کے رہنما ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمدسعید کی عید ملن تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے عید الفطر کے پہلے روز سینئر تاجر رہنما طارق سعید اور کراچی چیمبر آف کامرس میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی رہائشگاہوں پر جاکر انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ یو بی جی کے چیئرمین اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے لاہور میں عیدالفطر منائی تاہم ملک بھر کے یو بی جی رہنماؤں کو فون کرکے انہوں نے عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنی رہائشگاہ پر تاجروں سے ملاقات کی۔

تازہ ترین