• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ،مئی کے دوران سامان کی نقل و حمل میں زبردست اضافہ

بیجنگ(آئی این پی) چین میں مئی کے دوران سامان کی نقل و حمل میں زبردست اضافہ ہوا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی سرکاری اعداد شمار کے مطابق ریلوے ، شاہراہوں اور آبی راستوں کے ذریعے4.06ارب ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 9.9فیصد زیادہ ہے سال کے پہلے 5مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5فیصد سامان کی ترسیل ہوئی جس کا کل حجم 17.62ارب ٹن رہا مئی میں ریل کے زریعے 300ملین ٹن سامان کی ترسیل ہوئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں14فیصد زیادہ ہے شاہراہوں کے ذریعے 3.2ارب ٹن سامان بھیجاگیا جو گزشتہ سال مئی میں بھیجےگئے 560ملین ٹن سامان سے 10.3فیصد زیادہ رہا۔

تازہ ترین