• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو، گاڑھو کے قریب سمندری طغیانی سے بچائو بند میں شگاف، 5 سے زائد گوٹھ زیرآب

گھارو (نامہ نگار) گاڑھو  کے قریب  سمندری طغیانی سے بچائو بند میں شگاف پڑ جانے سے 5 سے زائد گوٹھ زیرآب آ گئے ٖ، فصلوں کو شدید نقصان  تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں سمندری طغیانی آجانے سے  گاڑھو کے قریب یونین کونسل محل کے مقام پر قائم بچائوبند میں جگہ جگہ شگاف پڑ جانے سے قریب کے 5 گوٹھ حاجی قاسم جت حیات جت علی محمد جت عبدلستار جت احمد علی جت  زیرآب آگئے جس سے گھروں کا قیمتی سامان پانی کی نظر ہو گیا اور گوٹھوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی  شروع کر دی ہے جبکہ سمندری پانی سے مذکورہ گوٹھوں کے قریب زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کے ضلع کونسل کے ممبر غلام مصطفی  جت نے بتایا کہ بچائو بند کی مرمت کے لیے بارہا انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی مگر انتظامیہ نے توجہ نہ دی گئی جس کے باعث عید کے روز بھی مذکورہ گوٹھوں کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا تاہم دوسری جانب متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے ۔

تازہ ترین